جب تک یہ چیز کم نہیں ہوگی مشکلات کم نہیں ہوں گی

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات کم نہیں ہوں گی، آبادی میں اضافہ تو ڈیم سے بھی بڑا مسئلہ ہے ۔


سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے ذرائع کم ہو رہے ہیں، زرعی زمین کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبادی میں اضافے کے مسئلے پر سمپوزیم ہوا، حکومت نے سفارشات من و عن تسلیم کیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا پرآبادی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے، اب حکومت نے ایکشن پلان دینا تھا، حکومت نے ایکشن پلان تو نہیں بتایا مگر اس پر کام شروع کر دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صرف اشتہارات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آپ کے پاس ابھی تک کوئی جامع منصوبہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت کے فرائض کی نشاندہی کر دیتے ہیں، حکومت ایکشن پلان بناتی رہے، اس معاملے کو ختم نہیں کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎