پی ایس ایل سیزن 4 کا افیشل گانا جاری کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) سیزن 4 کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا ہے۔


شائقین کرکٹ پی ایس ایل سیزن 4 کے جس گانے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے ،ان کے انتظار اب ختم ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن کا ٹائٹل سانگ گانے والے علی ظفر کے بجائے اس بار اداکار و گلوکار فواد خان نے اس گانے کو پیش کیا ۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بج کر 55 منٹ پر جاری کئے گئے گانے کو شجاع حیدر نے تحریر کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎