پی ایس ایل کی وہ ٹیم جس کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے

فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔


مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمدنے کہا کہ پی ایس ایل فور میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں موجود تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں فراموش کرچکا ہوں

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے شہر میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے سے کہیں بہتر نظر آئے گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہمارے لیے موقع موجود ہے۔عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں، ان کے پاس سٹار کھلاڑی تھے اس لیے ان سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے ، 1992 کے ورلڈ کپ ٹیم بہت زبردست تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎