پی ٹی آئی اور لیگی رہنما ذاتیات پر اُتر آئے، عمران خان اور مریم نواز کے بارے میں بیہودہ الفاظ کا استعمال

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کی طرف سے وزیراعظم عمران خان پر ذاتی تنقید کے بعد پی ٹی آئی رہنما بھی ذاتیات پر اتر آئے.


دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے مریم نواز اور عمران خان پر ذاتی حملے اور بیہودہ الفاظ کا استعمال کیا گیا 

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جیسا کرپٹ آدمی جو ناجائز بچی کا باپ ہے وہ کس قانون کے تحت وزیراعظم بنا ہوا ہے۔

رانا افضل کی اس بات پر پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ غصے میں آ گئے اور جواباََ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر ذاتی حملہ کیا اور کہا کہ آپ کی لیڈر تو خود بھاگی ہوئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آپ کو بھی شرم آنی چاہئیے آپ کی لیڈر اپنے چوکیدار کے ساتھ بھاگی ہوئی ہے۔جس کے بعد دونوں میں تکرار شروع ہو گئی تاہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے ذاتیات پر اتر آنا واقعی قابلِ افسوس ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کی ایک ناجائز اولاد ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎