پاکستان کے کسی دشمن کو نہیں چھوڑیں گے ۔۔۔۔ حکومت کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 وزارتِ داخلہ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف کروائی کا فیصلہ کیا ہے. ہے.


الطاف حسین پاکستان مخالف بیانات اور انڈین انٹلیجنس ایجنسی کے ساتھ مل کر پاکستان کا امن خراب کر رہے ہیں. جس پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے اس دشمن کے خلاف بھر پور کروائی کریں گے.

جس کے بعد حکومت ان کے خلاف کارروائی کے لیے برطانیہ سے جلد رابطہ کرے گی

نجی ٹی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بھی بانی ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا شبہ ہے.

 حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی یا پاکستان حوالگی کی بات کی جائے گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف 200 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ برطانیہ بھجوایا جائے گا.

شبہ ہے ایم کیو ایم کے دور رہنے والے رہنماؤں کو بانی ایم کیو ایم قتل کرا سکتے ہیں.

اد رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو گھر کے دروازے پر دو قاتلوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎