تحریک انصاف نے چودھری نثار کو زوردار جھٹکا دے دیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی.


 تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

 تحریک انصاف چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرانے کے لیے میدان میں آ گئی.قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی۔ 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقہ پی پی۔10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائےاس کے لئے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے، ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎