پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور قابل تحسین کارنامہ،پاکستان کی تاریخ کا ایک اور عوام دوست منصوبہ پیش کر دیا

کراچی میں فلمسازوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات چوہدری فواد چوہدری نے کہاہے کہ سینئرفنکاروں کوہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ ز جاری کئے جائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پینتالیس سال سے زائدعمرکے فنکاروں کو صحت کارڈز دیے جائیں گے۔ 

وزیراطلاعات نے کہاکہ فلم سازی کی حوصلہ افزائی اور عوام کی تفریح کیلئے سینماگھروں کی تعداد میں اضافہ کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ چندترامیم کے بعدفلم پالیسی کااعلان کیاجائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے منگل کی رات راولپنڈی میں بینظیربھٹو ہسپتال کا دورہ کیااور مریضوں کے مسائل بھی سنے ۔

ہسپتال اچانک دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، وزیرصحت عامر کیانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولتوں پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

عمران خاننے مریضوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عامر کیانی نے وزیراعظم کو سہولیات اور انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے علاج معالجے کے یونٹ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎