ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دینے کا اعلان، نوکریاں کیسے ملیں گی؟فواد چوہدری نے عوام کو اچھی خبرسنادی

 حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر سفارشیو ں سے بھرنا تباہ کن ہے۔ 


وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے.

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوکریاں معشیت کے پھیلاؤ اورترقی سے ملے گی۔ حکومت کا کام لوگوں کے حق میں معاشی حالات پیدا کرنا ہوتے ہیں۔

نوکریاں معیشت کے پھیلاؤ اورترقی سے ملے گی، اداروں میں سیاسی بھرتیاں تباہ کن ہوتی ہیں۔ 

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے اس سے زیادہ دے کے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر سفارشیو ں سے بھرنا تباہ کن ہے۔ 

مزید برآں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ اہل کشمیر کی خود ارادیت کے حق کے حصول کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎