قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں  فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی رہنما جاں بحق ہو گئے.


ڈی جی خان میں پی ٹی آئی رہنما راشد بخاری چار روز قبل ٹارگٹ کلر کی فائرنگ سے زخمی ہوے تھے.

مقتول راشد بخاری ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی جماعت کے نائب سٹی صدر کے عہدے پر فائز تھے.

راشد بخاری پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا اور وہ 4 روز تک وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں رہے.

تاہم ان کے سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ راشد بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎