حکومتِ پنجاب نے طلبا و طالبات کی سن لی، اب تک کا شاندارفیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی موثر اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت  پنجاب بھر میں طلبا و طالبات کو بہترین سفری سہولیات دی جایئں گی.


حکومت پنجاب نے طلبا کو سائیکلیں، طالبات کو سفری وائوچرز جبکہ یونیورسٹی، ڈگری کلاسز کی طالبات کو آسان اقساط پر اسکوٹیز دینے کے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے.

حکومت پنجاب کی طرف سے میٹرک، ایف اے تک طالبات کو سفری وائوچرز دیے جائیں گے جس سے وہ گھر سے اسکول تک مفت سفر کر سکیں گی.

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں کل53 ہزار اسکول اور 550 کالجز ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں

اس اسکیم کا باقاعدہ اجرا نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎