مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

ٹاسک فورس مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے گی


حکومت پنجاب نے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے پنجاب کے لئے ٹاسک فورس آ ن پرائس کنٹرول قائم کردی گئی ۔

ٹاسک فورس مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے گی اور اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس کو مہنگائی کے تدارک کے لئے انتظامی اقدامات کابھی اختیار ہوگا ۔

وزیر اعلی کے مشیر محمد اکرم چوہدری کو پنجاب کی ٹاسک فورس کاچیئرمین مقرر کیا گیا

جبکہ صوبائی وزیر ز راعت نعمان لنگڑیال ، وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری فوڈ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، سیکرٹری انڈسٹریز ، سیکرٹری زراعت، تمام ڈویژنل کمشنرز ،ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن ، ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎