قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر پابندی ختم کر دی

دوحہ: (روزنامہ دنیا) قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر عائد پابندی اٹھا لی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریسی کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔


قطر اور پاکستان اہم امور پر متفق پائے گئے ہیں، قطر پاکستان سے 2گیس پاور پلانٹ خریدے گا جبکہ پاکستان میں 2 پاور پلانٹس بھی لگائے گا۔ قطر پی آئی اے کی بحالی میں تعاون کریگا جبکہ پاکستان سے چاول کی خریداری پر پابندی بھی اٹھا لی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے پاکستان اور قطر ایک پیج پر ہیں، افغان طالبان پر قطر کا اثر و رسوخ ہے جو مذاکرات کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور پاکستان کیساتھ جاری مذاکرا ت میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎