تعلیم یافتہ نوجوان ہو جائیں تیار۔۔۔اسد عمر نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے زبردست اعلان کردیا

  وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔


حکومت نے ''کامیاب جوان'' پروگرام فوری طور پر شروع کرنے اور پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے، وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، اور اس ضمن میں ہم مزید منصوبے بھی شروع کررہے ہیں

ملک کے تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کے لیے وفاقی حکومت نے ''کامیاب جوان'' پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملےگی،

وفاقی حکومت کے اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔

سمیڈا نوجوانوں کے لیے 25بہترین کاروبار تلاش کرے گا۔عثما ن ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎