مفاہمت کی پالیسی ختم۔۔۔ معروف لیگی رہنما نے آصف زرداری کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا

ن لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں آصف زرداری کیخلاف واضح  شواہد ماجود ہیں، جرم ثابت ہونے پران کوکڑی سزا دی جائے۔


نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ جتنا مذاق پاکستان میں ہوا  اتنا دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہوا۔

جب سے میڈیا کو آزادی دی گئی اس کے بعد سے سیاستدانوں کے کپڑے اتارنا محبوب مشغلہ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے آصف زرداری کے بارے میں جو لکھا ہے کہ شواہد بڑے واضح ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پیسہ جس نے بھی لوٹا ہے خواہ وہ ہماراقائد ہو یا کسی اور کاقائد ہو اسکے خلاف کاررائی ہونی چاہیے۔جیل کے اندر کی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہئے میڈیا پرایسی خبریں بھی چلتی رہی ہیں جومیاں نواز شریف نے نہیں کیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎