افسوس ناک خبر پاکستان کے بڑے شہر میں بم دھماکا

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں دھماکا۔


دھماکہ اس وقت ہوا جب چمن کے قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان اچکزئی بوغرہ روڈ پر واقع اپنی دکان کے سامنے بیٹھے تھے کہ قریب ہی نالے پر رکھا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قبائلی رہنماء سمیت تین افراد زخمی ہوگئے.

چمن کے علاقے بوغرہ روڈ چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے قبائلی رہنما کا نام بہاول خان اچکزئی معلوم ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک دکان کے فٹ پاتھ کے نیچے رکھا گیا تھا، دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎