سعید خان پاکستانی ہاکی ٹیم کے مینجر اور ہیڈ کوچ تعینات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق کھلاڑی سعید خان کو پاکستانی ہاکی ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ تعینات کر دیا گیا۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے سعید خان کی تقرری کی۔ سعید خان ہاکی کو اگلے انٹرنیشنل ایونٹ پرو لیگ کے لیے مینجر اور ہیڈ کوچ لگایا گیا ہے۔ سعید خان 1978ء اور 1982ء کے ورلڈ کپ جیتنے والی دونوں ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔

سعید خان 1994ء کے ورلڈ کپ میں بطور کوچ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎