پاکستانی نژاد برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید اپنے ہی ملک کے لوگوں پر شرمناک الزام لگا دیا

پاکستانی نژاد برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرد برطانیہ میں جرائم میں ملوث ہیں.


ایک انٹرویو میں ساجد جاوید نے واضح کیا کہ پاکستانی نژاد مرد برطانیہ میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے اس امکان کو مسترد کرتے ہیں تو یہ بات غلط ہوگی۔

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے افراد اگر گینگ کے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں تو اس کی ثقافتی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے رواں برس اکتوبر میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کرنے والے ہڈرز فیلڈ گینگ کے سامنے آنے کے بعد ایک ٹوئٹ میں ملزمان کو بیمار ذہن والے ایشیائی پیڈوفائل قرار دیا تھا جس پر ان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پرا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎