سلمان خان نئی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے جواس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔


بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اکثر تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں اور ابھی ان پر سے پچھلے مقدمات ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اورنئی مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جو انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے، اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے جسے فوڈ کمپنی انتظامیہ کاٹنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف ماحولیات تحفظ کی تنظیم درخت کاٹنے کے خلاف ہے۔

اس معاملے پر فی الحال اداکار سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔

فوڈ کمپنی انتظامیہ کے مطابق درخت پارکنگ ایریا میں موجود ہے اور یہاں فائر انجن بھی ہے ، ایمر جنسی کی صورت میں یہ درخت رکاوٹ بن سکتاہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے کارکن کا کہنا ہے کہ درخت ایمرجنسی صورتحال نہیں بلکہ عمارت کی سجاوٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے کاٹا جا رہا ہے لہٰذا انہوں نے اس اقدام پر کیخلاف برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے جواس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎