کپتانی پکی ہوتے ہی سرفراز احمد نے قوم سے اپیل کردی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اعتماد کرنے پر کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں، بورڈ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سے پہلے پی ایس ایل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ سے پہلے پی ایس ایل 4 کا انعقاد سود مند رہے گا، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے، قوم ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے دعا کرے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی آوازیں اٹھ رہی تھیں لیکن منگل کے روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے واضح اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے سرفراز احمد ہی کپتان برقرار رہیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎