سرفرازغصہ کا تیزلیکن۔۔۔ یاسر شاہ بھی کھل کرمیدان میں آگئے

ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین200وکٹوں کےریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کے کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائے گا۔ سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے۔


لیگ اسپن اور گگلی کے ماہربالر یاسر شاہ نے سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔

یاسر کا کہنا تھا کہ شین وارن کودیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ شین وارن نے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآؤٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔

لیگ اسپنر نے انکشاف کیا کہ ٹینس کی گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرچکا ہوں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کوچزنے والد کو قائل کرنے میں مدد کی۔

بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہرہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011میں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری،محنت جاری رکھی۔

ریکارڈساز کھلاڑی نے بتایا کہ اسمتھ کوکیرئیر میں سب زیادہ آؤٹ کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کو پیچھے نہیں چھوڑسکتا۔یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ 35میچزمیں200وکٹوں کا ٹارگٹ بنایا تھا،انجری کے بعد ردھم میں آنے کیلئے بہت محنت کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کوچز بیٹنگ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے۔پچھلی سیریز ہارنے پر ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بیٹنگ کی مشکلات کے باعث ہارے۔ورلڈ ریکارڈ بن گیا، خوشی تب ہوتی جب سیریز جیتتے تاہم اس میں کچھ غلطیاں ٹیل اینڈرز نے بھی کی ہیں۔

کرکٹ اکیڈمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوابی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اچھے کھلاڑی آرہے ہیں لیکن فی الحال اکیڈمی کیلئے کم وقت نکال پاتا ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق یاسرشاہ بولے کہ اس دورے میں بلے بازوں کو پریشانی ہوتی ہے تاہم اس ٹیم کیخلاف اچھی بولنگ کی کوشش کروں گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎