اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 3 ارب ڈالر مل چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے۔
سعودی عرب کی طرف سے معیشت کی بہتری کےلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اگست 2018 میں بننے والی نئی حکومت کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر کو قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا۔