بڑی خوشخبری، سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انوسمنٹ کرنے والا ہے، آغازکب سے ہوگا؟

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ کرنے والا ہے.


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے، صرف اگلے ہفتے کابینہ نے منظوری دینی ہے اور ہم باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔

اسد عمر کامزید کہنا تھا کہ انہیں سعودی علی عہد کے پیغامات بھی مل رہے ہیں، ولی عہد محمّد بن سلمان کے معاملات میں تیزی کیلئے مسلسل پیغام وصول ہو رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کاکہنا تھاکہ ان سے پوچجا جاتا ہے کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے اور یہ لوگوں کی خواہش بھی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو ئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب پیکج کے تحت یہ دوسری قسط پاکستان کو موصول ہوئی جب کہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھا رہا ہے جس کے کافی اچھے نتائج برآمد ہو رہے ھیں۔ قطر اور یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎