سوزوکی ویگن آر کی قیمت ایک سال میں دو لاکھ روپے بڑھ گئی

آگر آپ نے سوزکی ویگن آر وی ایکس ایل ایک برس قبل خریدی تھی تو آپ کے 2 لاکھ روپے بچ گئے ہیں کیوں کہ اس گاڑی کی قیمت میں اب 2 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔


پاک سوزکی موٹر کمپنی کی گاڑی سوزکی ویگن آر کی قیمت ایک برس قبل 11 لاکھ 14 ہزار تھی۔ یہ قیمت ایک برس میں بڑھتے ہوئے 13 لاکھ14 ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔یہ اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 30 نومبر کو 6 روپے اضافہ ہوا تاہم اب یہ قیمت 139 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

جب روپے کی قدر میں کمی آتی ہے تو مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے کیوں کہ یہ ادارے 50 سے 70 فیصد پارٹس درآمد کرتےہیں۔ ان پارٹس کے لیے ڈالرز میں ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ اس صورت میں گاڑیاں بنانے والے ادارے ان کی قیمتوں میں اضافہ کرکے یہ بوجھ صارفین پر منتقل کردیتے ہیں۔

پاکستان میں موجود گاڑیاں بنانے والے تمام اداروں نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 15 لاکھ 30 ہزار پر پہنچ چکی ہے۔ سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی کی قیمت 15 لاکھ 55 ہزار ہوچکی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎