نئے پاکستان میں دُودھ پلانے والی ماؤں کیلئے وظیفے کا اعلان، پنجاب حکومت نے خواتین کو زبردست خبرسنادی

 صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی میانوالی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے جس کے تحت اپنے بچوں کو مقررہ مُدت تک دُودھ پلانے والی مستحق خواتین کو معقول وظیفہ دیا جائے گا۔ 


پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کچھ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عوام اکثر اُن کا موازنہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کرتے ہیں۔ اکثر عوامی حلقے شکایت کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی انتظامی معاملات پر گرفت کمزور ہے اور اُن کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کا کوئی مؤثر منصوبہ بھی سامنے نہیں آ سکا۔

 

لگتا ہے کہ عثمان بزدار نے واقعی وسیم اکرم بن کر خود پر تنقید کرنے والوں کو یارکرز اور باؤنسرز مارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عمران خان سے وسیم اکرم کا خطاب پانے والے عثمان بزدار نے انتظامی امور کی پچ پر کارکردگی کی تیز رفتار بالنگ کرانے کی ٹھان لی ہے۔

اس حوالے سے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی میانوالی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے جس کے تحت اپنے بچوں کو مقررہ مُدت تک دُودھ پلانے والی مستحق خواتین کو معقول وظیفہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہر ضلع میں عطاء کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں اس ضلع کی تمام مساجد کے امام اور خطیبوں کو دعوت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح ہال بلدیہ میانوالی میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام اس حوالہ سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم میں کیا گیا۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎