پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہورہا ہے۔


پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے تاہم سیریز میں واپس آنے کے لئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی اور حسن علی کی جگہ محمد عباس کھیلیں گے۔

پاکستان نے آج تک جنوبی افریقا کی سرزمین پر کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎