”اس کھلاڑی کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر کے بہت بڑی غلطی کردی“ رمیز راجہ نے ون ڈے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیا

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو جنید خان، محمد عباس اور حارث سہیل کو شامل نہ کئے جانے پر شائقین کرکٹ نے حیرت کا اظہار کیا.


اور اب رمیز راجہ نے آصف علی کی عدم شمولیت کو بھی غلطی قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے لکھا ”آصف علی کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کرنا غلطی ہے۔ وہ ناصرف نچلے نمبر پر کھیلتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ میں کھیلنے کا تجربہ اور بہترین فارم کے باعث انہیں ضرور منتخب کیا جانا چاہئے تھا۔“ 

پاکستان ٹیم کےون ڈے کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، حسن علی، حسین طلعت، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری بھی شامل ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 19 جنوری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوںپر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎