محمد بن سلمان کےاعزازمیں عشائیے میں شہبازشریف اوربلاول بھٹو کودعوت دی جائے گی یا نہیں ؟حکومت نے فیصلہ کرلیا

 حکومت نے اپوزیشن کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت کسی بھی اپوزیشن رہنما کو نہیں بلایا گیا ہے ۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جس دوران ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث اپوزیشن رہنماﺅں کو نہیں بلایا گیا ہے ، وزیراعظم ہاﺅس میں عشائیہ کل رات اور ایوان صدر میں اتوار کو دعوت ہو گی 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎