شہبازشریف کی تمام مصروفیات منسوخ، افسوس ناک وجہ بھی سامنے آگئی

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد شدت اختیار کر گیا جس کے بعد وہ پارلیمنٹ سے منسٹر انکلیو روانہ ہو گئے.


 آرتھو پیڈک ڈاکٹر نے شہباز شریف کا معائنہ کیا اور  نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ آج پبلک اکاونٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

 انہوں نے آج بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اجلاس کی صدارت کرنا تھی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے خود سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹروں نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ اور فزیوتھراپی کی تھی اور ساتھ ہی انہیں نقل و حرکت محدود کرنے سمیت چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎