شہباز شریف نے وزیراعظم سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کر دیا، وہ بھی کس مقصد کیلئے؟ آپ بھی جانیے

شہباز شریف فوجی عدالتوں کے معاملے پر صرف وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔


اپوزیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم سے کم کسی سے حکومتی عہدیدار سے فوجی عدالتوں کے معاملہ پر بات نہیں ہوگی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا تاہم اپوزیشن لیڈر وزیراعظم سے کم کسی دوسرے حکومتی عہدیدار سے بات

کرنے کیلئے راضی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رابطے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ تاہم وزیر دفاع کو بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے تیار نہیں۔

شہباز شریف فوجی عدالتوں کے معاملے پر صرف وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملہ پر صرف قیادت کے مابین مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاک فوج نے بھی واضح کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎