شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام کر سکتے ہیں یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقامی وکیل ریاض حنیف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تقرر کو چیلنج کیا گیا تھا۔


تاہم ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

درخواست گزار نے اپوزیشن لیڈر پر نیب ریفرنس کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔

دوسری جانب شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر رد عمل میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے یہ فیصلہ دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎