شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈواین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38 سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان اب تک 900 میچوں میں 24.76 کی اوسط سے 20633 رن اسکورکرچکے ہیں، جن میں 21سنچریاں اور98 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بولنگ کی بات کی جائے تو شاہد آفریدی کے نام 28.68کی اوسط سے 1088 شکار بھی درج ہیں۔ وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800 سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں۔ انہیں 21 مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316 کیچ بھی لے چکے ہیں۔

Alhumdulilah! Never even dreamt to be here and it’s all because of my fans who have been my strength from day 1. I am honored to make records for my country. Enjoyed the long journey so far and try to play every match like it’s my first. Thank you https://t.co/8CGSFf3OIx

اس سے قبل شاہد آفریدی ٹی-20 کرکٹ میں 4000 رن اور300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بنے تھے۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کومیلا وکٹورینزکی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ آفریدی اب تک 286 ٹی -20 میچوں میں 18.78 کی اوسط سے4057 رن اسکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9 نصف سنچریاں شامل ہیں، آل راؤنڈراب تک 21.99 کی اوسط سے 312 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

Really https://t.co/pl5XiEZWue

آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈواین براوواور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک 286 ٹی -20 میچوں میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، جو اس فارمیٹ کے دیگر آل راؤنڈرزسے زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبرسابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو کا ہے، جنہوں نے 421 میچوں میں 30 مرتبہ مین دی آف میچ کاایوارڈ جیتا۔ ایک اورویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اب تک435 میچوں میں27 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎