شان مسعود کو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر شان مسعود کو ایک روزہ دستے میں جگہ دے دی گئی، عماد وسیم اور محمد عامر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔


جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، شان مسعود کو بھی ٹیسٹ میچز میں کارکردگی کا صلہ مل گیا، جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد سے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری واپس لے لی اب وہ صرف قیادت پر توجہ مرکوز رکھیں گے، سیریز میں ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپر ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، حسن علی، حسین طلعت، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری بھی شامل ہیں۔

پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل ڈراپ کردیا گیا، ایک روزہ مقابلوں کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیت چکا ہے، تیسرا میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎