نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پرشریف خاندان کا ردعمل سامنے آگیا

 نوازشریف کی طبیعت ایک مرتبہ دوبارہ تشویشناک ہو گئی ہے جن کے بعد انکو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق نوازشریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔جناح اسپتال میں انکو مکمل سیکیورٹی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر شریف خاندان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح اسپتال منتقل ہونا ہے یا نہیں، حتمی فیصلہ نواز شریف خود کرینگے۔ 

 شریف خاندان نے حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کوامراض قلب کےاسپتال منتقل کرنیکی سفارش کی کیونکہ ٹیسٹ کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کے مرض کی تشخیص ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کاتھیلیم اسکین پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سےکرایاگیا۔

پنجاب حکومت نوازشریف کی صحت سےمتعلق مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔حکومتی اقدامات نوازشریف کوعلاج فراہم کرنیکی بجائےذہنی اذیت کیلیے ہیں۔جناح اسپتال منتقل ہونا ہے یا نہیں، حتمی فیصلہ نواز شریف خود کرینگے۔     

دوسری جانب جناح اسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ انکے لیے کمرے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی جائیں گی



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎