جیل حکام نے شہباز شریف کے گلے شکوے دور کر کے بڑی خوشخبری سنا دی

جیل حکام نے شہباز شریف کو کے گلے شکوے دور کر کے ان کو اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے.


اپوزشین لیڈر شہباز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد شہباز شریف اپنے گھر والوں کو مل سکیں گے.

یہ ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کروائی جا سکے گی. یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات کر چکے ہیں.

 دونوں بھائیوں کے درمیان  ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی تھی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎