بلاول بھٹو کس کی بھینٹ چڑھنے والا ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلاڑی ہے یا اناڑی 30مارچ تک سب کو پتہ چل جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ زرداری سندھ میں نکلا ہے، اسے سب نظر آرہا ہے مجھے دکھ ہے بلاول بھٹو آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے ،بے نظیر بھٹو کی وصیت بھی اس کی نوکرانی سے نکلی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے جارہا ہے، اس ملک کے چہرے کو آصف زرداری اینڈ نواز شریف کمپنی نے نوچا ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان سے کہا ہے پروڈکشن آرڈر پر شدید تحفظات ہیں ،ہر چیز لوٹنے کے بعد کہا جاتا ہے ایسے جمہوریت نہیں چلے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎