نئے سال کے آغاز پر شیخ رشید نے بھی قوم کو خوشخبری دے دی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی نئے سال کے آغاز پر قوم کو خوشخبری دے دی ہے.


وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 2019ء میں 20 نئی ٹرینیں چلیں گی.ریلوے غریب کی سواری ہے اس سے غریب کو سہولت دیں گے.

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ ریلوے میں نہیں گھر جائیں گے.

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولتوں والی ٹرین بھی اس سال چلائیں گے.

جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی شیخ رشید جی کارگردگی سے خوش ہیں.  وزراء کی سوروزہ کارکردگی کے جائزہ کے دوران  میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا تھا.

یاد رہے کہ اس اجلاس میں شیخ رشید نمبر ون جبکہ مراد سعید نمبر ٹو رہے تھے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎