سپیکرصاحب یہ کام آپ نے غلط کیاہے،عمران خان کی وجہ سےچُپ ہوں ورنہ۔۔۔شیخ رشیدسپیکراسد قیصر کیخلاف بھی بول پڑے

 عمران خان کو بتایا دیاہے مجھے شہباز شریف بطورپی اے سی چیئرمین قبول نہیں. شیخ رشید


عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں

انہوں نے کہاکہ سپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہباز شریف کو ریمانڈ میں بلائے،سپیکر صاحب آپ نے غلط کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں۔

چور کیا احتساب کریں گے عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے ، عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں ،باقی سب اندر اور قلندر ہے، ریاض فتیانہ کونسلر بننے کے اہل بھی نہیں ،عمران خان کی وجہ سے بنے، سوموار تک میرا پی اے سی کا ممبر بننے کا فیصلہ ہو گا پاگل ہوں جو پی اے سی میں لڑائی کرونگا ،اسپیکر کو کوئی حق نہیں مجھے پی اے سی کی ممبر شپ سے روکیں،پی اے سی میں سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ بھی آ جائیں،آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کرے گی۔

شیخ رشید نے شریف فیملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بتایا ہے مجھے شہباز شریف بطورپی اے سی چیئرمین قبول نہیں،چور کیا احتساب کریں گے ،ان کی سیاست قطری سے شروع ہوکر پتھری پر ختم ہوجاتی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎