شیخ رشید اپنے ہی محکمے کے ہاتھوں ماموں بن گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید کی گذشتہ روز گجرات ریلوے اسٹیشن آمد ہوئی


۔شیخ رشید گجرات ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر انتظمایہ نے شیخ رشید کو ماموں بنادیا۔ کلین گرین پاکستان کے نام پر درجنوں پودے ریلوے اسٹیشن پر رکھے لیکن شیخ رشید کے جاتے ہی تمام پودے واپس نرسریوں کو بھیجوا دی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کہ اسٹیشن کو خوبصورت بنانے کے لیے پودے رکھے گئے تاہم ان کے جاتے ہی پودے نرسریوں کو بھجوا دئیے گئے جب کہ اسٹیشن پر موجود لوگ بھی حیران رہ گئے کہ کیوں ریلوے اسٹیشن کو پھر سے ویران کر دیا گیا ہے۔جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیخ رشید کی آمد کے پیش نظر پودے ادھار پر منگوائے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے یکم فروری سے 28فروری تک کلین گرین خوش اخلاق پاکستان ریلوے مہم چلانے کا اعلان کررکھا ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں کے دورے کررہے ہیں 

وفاقی وزیر ریلوے کلین گرین اور خوش اخلاق مہم چلاتے ہوئے راولپنڈی سے بذریعہ عوام ایکسپریس ٹرین لاہور پہنچے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ مچھ سبی سمیت تمام چھوٹے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر کلین گرین اور خوش اخلاقی مہم شروع ہو گئی ہے۔

جب کہ ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔جبکہ ریلوے کے عملے کو یونیفارم میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے سمیت مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎