نوازشریف مریم کے لیے۔۔۔ شیخ رشید نے مریم نواز کے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کے دوران یہ دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف مریم کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول کے لیے این آر او میں کوئی دلچسپی نہیں۔


راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مارچ سے پہلے چور لٹیروں پر جھاڑو پھر جائے گی اور اگر یہ لٹیرے اب بچ گئے تو اللہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے قومی غداری کے مرتکب ہیں، ملک کو اصل مسئلہ معیشت کا ہے، آج معاشی مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیے آگئے تھے، ان کالی بھیڑوں نے ملک کو نوچا اور اب بھی اپنے آپ کو معزز سمجھتے ہیں، ان کے پاس اب بھی پروٹوکول ہوگا، پاکستان میں چوروں کو عزت مل رہی ہے اور جنہوں نے قربانی دی ان کے پاس روزگار چھت اور صحت سمیت کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا لوگوں کومعلوم ہوگیا ہےکہ کون چور کون چوکیدار ہے، قوم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ چوروں کو کچل دیں، جیلوں میں بے گناہ لوگ ہیں، اصل مجرم پروٹوکول لیے پھررہے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ یہ اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، غریب کا بچہ سڑک پر پڑا ہو تو چھوڑ جاتے ہیں، میں جب کہتا تھا ان کا تابوت نکلےگا تو سیاسی لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی مخلوق کو تنگ کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎