شیخ رشید نے عمران خان کا فیصلہ عدالت میں ’چیلنج ‘ کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے کے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔


شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے آئینی فورم کا وقار مجروح ہوا۔

 حکومت کا فیصلہ قبول نہیں ، شہبازشریف بطورچیئرمین پی اے سی قبول نہیں، جب چورجیل جاتا ہے تو اس کے موہرے ہلے ہوتے ہیں ،چوروزرا اوراداروں کوبلائے یہ قبول نہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کرپشن کے ساتھ بے گناہوں کے قتل عام کے براہ راست ملزم ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آئینی فورم مذموم مقاصد کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

صاف پانی اوردیگرکمپنیوں کی کرپشن میں شہبازشریف ملوث ہیں، چین جاکرشہبازشریف کی کرپشن کاپتاچلا۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر ایک لمبے عرصہ تک اختلاف رہا تاہم آخر کار حکومت نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور چیئرمین پی اے سی بنانے پر اتفاق کر لیا گیا جس کے بعد شہبازشریف بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎