پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کے لیے شیخ رشید کی رہ ہموار، وزیراعظم کے دوست کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

 وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید آحمد کو بپلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط میں قانونی رائے دے دی ہے.


 انہوں نے کہا کہ رولز میں وزیر کے رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے وزیر قانون کو بتایا تھا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننا چاہتے ہیں، اور وفاقی وزیر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے سے متعلق رائے طلب کی تھی کہ آیا وفاقی وزیر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے میں کوئی قد غن تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رہے ہیں لیکن اب چونکہ وہ وفاقی وزیر ہیں لہٰذا بطور وزیر بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننا چاہتے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کو ٹف ٹائم دیں گے اور عوام کی رقم کا تحفظ کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر بننے کے خواہشمند ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎