شعیب ملک نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

شعیب ملک کے نام انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 2263 رن ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت شرما کے نام 2238 رن ہیں۔ اس فہرست میں ٹاپ پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جن کے نام 76 میچوں کی 74 اننگز میں 2272 رن ہیں۔


 پاکستان کے سب سے تجربہ کار سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اب وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے حال میں بھارتی اوپنر روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کے سب سے تجربہ کار سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اب وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ ان سے آگے اب صرف نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں ، جو بھی بہت زیادہ آگے نہیں ہیں ۔ تیسرے نمبر پر ٹیم انڈیا کے اوپنر بلے باز روہت شرما ہیں ۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے بعد اب 

تجربہ کار پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے عبور کیا ایک اور سنگ میل ، روہت شرما سے نکشعیب ملک نے 111 میچوں کی 104 اننگز میں 30.58 کی اوسط سے 2263 رن بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 91 میچوں کی 83 اننگز میں 32.43 کی اوسط سے 2238 رن بنائے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 27 رنوں سے ہرادیا ۔ تاہم جنوبی افریقہ نے یہ سیریز 2-1 کے فرق سے جیت لی ۔ پاکستان کی اس جیت کے ہیرو شاداب خان رہے ، جنہوں نے نہ صرف گیند بلکہ بلے سے بھی میچ کا رخ بدل دیا ۔ ان کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎