کپتان بننے کے بعد شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑا بیان دے کر سب کو حیران کر دیا

دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے۔


منگل کو ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان شعیب ملک اور جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے شرکت کی۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل آزما رہے ہیں، دورہ جنوبی افریقا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے۔

 کپتان شعیب ملک نے کہا کہ آخری میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے، میگا ایونٹ میں تین چار ماہ باقی ہیں، کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سال سے پاکستانی ٹیم پرجوش کرکٹ کھیل رہی ہے، آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کو جلدی آوٹ کریں اور امام اور بابر اعظم کی بیٹنگ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستانی بولنگ سیریز میں میزبان بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی رہی ہے۔ تینوں ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد پاکستان کے پاس ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کا یہ اچھا موقع ہے۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎