متنازہ اشتہار کی وجہ سے انوشکا شرما کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مداحوں کی طرف سے تمباکو نوشی کے استعمال اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔


بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کو آج کل مداحوں کے غصے کا سامنا ہے، انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بعد انہیں ہر طرف سے سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصےکا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈ یو میں انوشکا شرما تمباکو کے اشتہار میں کام کرتی نظر آرہی ہیں، اور اس کی تشہیر کے لیے اس کی ویڈیو کو اپنے اکائونٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے ’’پان مصالحے‘‘ تمباکو کے اشتہار میں کیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎