مسلمان لڑکے سے محبت، سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑدی

ظہیراقبال ، اداکارسلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’نوٹ بک‘‘ سے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی اور ظہیرکی دوستی سلمان خان کی وجہ سے ہی پروان چڑھی اور وہ شادی کے خواہشمند ہیں۔


 

بھارتی میڈیا میں ان دنوں زوروشور سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا، مسلمان اداکار ظہیراقبال کو دل دے بیٹھی ہیں اور دونوں آج کل ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں لیکن اب اداکارہ نے ایسے کسی بھی تعلق کی تردید کردی ہے۔

لیکن اب سوناکشی سنہا نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اورظہیراقبال کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں ہے، سلمان خان میری طرح ظہیراقبال کو بھی فلم انڈسٹری میں متعارف کروا رہے ہیں تو میرا فرض ہے کہ میں اس کی حوصلہ افزائی کروں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جون میں سوناکشی کی سالگرہ پر ظہیر نے انہیں منفرد انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے انسٹا پر لکھا تھا کہ سالگرہ مبارک سونا، میرا بس چلے تو آج سرکاری چھٹی ہو۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں اورانہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 2010 میں سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’’دبنگ‘‘ سے ہی کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎