جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے خوشخبری آگئی

جنوبی افریقی فاسٹ بالر ورنن فلینڈر دائیں ہاتھ کا انگو ٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے  پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں.


جنوبی افریکا  آل راونڈر لنگی اینگیڈی کی خدمات سے بھی محروم ہے جوگھٹنے کے زخمی ہونے کے باعث فروری تک کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ہیں اب جنوبی افریکا ٹیم کے پاس محض تین مکمل فٹ فاسٹ باﺅلر ز ڈیل سٹین ،کگیسو ربادا اور ڈین اولیور موجود ہیں.

اس صورت حال کا پاکستان کو کافی فائدہ دکھائی دیتا ہے جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی اورفاسٹ باﺅلر بھی زخمی ہوگیا تو وہ نہیں جانتے کہ پھر کیا ہوگا.

تاہم پروٹیز کو ڈین اولیور سے بھی  بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جو مسلسل اچھی کارکردگی دیکھا رہے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎