ن لیگ کو کمر بڑا جھٹکا، سپیکر قوم اسمبلی نے بڑا اعلان کردیا

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کی سہولت کی خاطر خواجہ سعد رفیق کو رکن نہیں بنایا جا سکتا.


سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنانے سے معذرت کر لی ہے۔ شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں خواجہ سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کی درخواست کی تھی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو ممبر پی اے سی بنانے سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

وزیراعظم کی جانب سے ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشید کو نامزد کیا گیا تو جواب میں شہباز شریف نے ایاز صادق کے بجائے خواجہ سعد رفیق کو رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 شہباز شریف کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایاز صادق کی جگہ خواجہ سعد رفیق کو رکن بنوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر رکنیت کے معاملے پر ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگر شیخ رشید رکن بنے تو مجھے بھی بنایا جائے، وعدہ کرتا ہوں شیخ رشید کا چہرہ بے نقاب کروں گا۔

  اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکنیت کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ ن میں محاذ آرائی نے زور پکڑ لیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎