سری لنکن ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کیلئے تیار۔۔۔دورہ پاکستان کب کریں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خبر آگئی

 سری لنکا ورلڈ کپ کی فاتح اور پاکستان کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے مابین نمائشی میچ کا اہتمام کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ مارچ 2009ءمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان سے انٹر نیشنل کرکٹ روٹھ گئی تھی

 پاکستان میں متعین سری لنکا کے سفیر نورالدین محمد شاہدی نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جب عمران خان وزیر اعظم بنے تو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا کے قومی کرکٹرز نے خوب جشن منایا،سری لنکا کی عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رانا ٹنگا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اچھے دوست ہیں، سری لنکا ورلڈ کپ کی فاتح اور پاکستان کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے مابین نمائشی میچ کا اہتمام کیا جائے گا۔

بعد ازاں نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے کلچرل شو میں سری لنکا کے فنکاروں نے روایتی سری لنکن ڈانس پیش کرکے شائقین کے دلوں کو موہ لیا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009ءمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان سے انٹر نیشنل کرکٹ روٹھ گئی تھی اور مئی 2015ءمیں زمبابوین کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد ملک میں گاہے بگاہے انٹر نیشنل ٹیموں کی بحالی کا عمل شروع ہوا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروایا جبکہ تیسرے ایڈیشن کے تین میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے ، 2017ءمیں ورلڈ الیون کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد سری لنکن ٹیم بھی ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی ،اپریل 2018ءمیں ویسٹ انڈین ٹیم نے بھی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور اب پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎