گلی بوائے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

 

 


بالی ووڈ انڈسٹری پر ان دنوں چھائے رہنے والے رنویر سنگھ نے فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد اپنی ایک اور نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر کے دھوم مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنفھ اور عالیہ بھٹ کی فلم گلی بوائے کے ٹریلر کو ریلیز سے تک صرف ایک دن میں یوٹیوب پر 15,118,183ویوزی مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرن جوہر، وکی کوشال، دیا مرزا، ڈیانہ پنٹی سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے بیحد پسندکیا جا رہا ہے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎