حکومت کی بڑی کامیابی،4 ماہ میں ملکی زرمبادلہ میں زبردست اضافہ

نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا کہ ملک میں قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے لئے بڑے اقدامات کئے ہیں۔


تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسوں کے باعث ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ ہوا ہےانہوں نے کہا کہ اب ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے.

موجودہ حکومت ملک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام لانے کیلئے مؤثر طور پر کام کر رہی ہے۔

افتخار درانی نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی اعلی کارکردگی اور پالیسیوں کے باعث پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما کرپشن میں ملوث ہیں اور کرپشن کے یہ مقدمات بھی گزشتہ حکومت کے دور میں درج ہوئے تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے باعث 2018ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہوئی



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎